27 فروری 2014 - 20:30
پاکستان سے ہتھیاروں کی پہلی کھیپ، شامی باغیوں کے لئے اردن پہنچی

خبروں سے پتہ چلا ہے کہ شام میں لڑ رہے غیر ملکی حمایت یافتہ مسلح باغیوں کے لئے پاکستانی ہتھیاروں کی پہلی کھیپ ایک ہوائی جہاز کے ذرئعے اردن پہنچ گئی ہے .

ابنا: اینٹی ائر کرافٹ اور اینٹی ٹینک نیز راڈار میزائلوں کی پہلی کھیپ بدھ کو پاکستان کے شہر کراچی سے طیارے نمبر سی-130 کے ذرئعے سے اردن روانہ کر دی گئی .واضح رہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حالیہ معاہدے کے تحت پاکستان، شام میں حکومت مخالف غیر ملکی حمایت یافتہ شدت پسندوں کی مدد کے لئے ہتھیار اور جنگجو مہیا کرائے گا.اس معاہدے کے مطابق پاکستان 2010  کے بعد ریٹائرڈ ہوئے تین ہزار فوجیوں کو بھی شام میں حکومت مخالف دہشت گرد گروپوں کی مدد کے لئے وہاں بھیجے گا۔یہ ایسی حالت میں ہے کہ جب پاکستانی وزارت خارجہ کی ترجمان تسنيم اسلم اور وزیر اعظم نواز شریف کے مشیر سرتاج عزیز سعودی عرب کے ساتھ اس طرح کے کسی بھی معاہدے کی تردید کر چکے ہیں......../169